کراچی:پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران اپنی مدت پوری نہیں کریں گے، وہ خود اسمبلیاں تحلیل کریں گے۔
منظور وسان نے عید کے دوسرے د ن عمران خان کے لیے خواب دیکھ لیااور کہا کہ آج خواب دیکھا ہے،عمران خان کے اعلانات اچھے ہیں مگر عمل نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے مگرایسا لگتانہیں ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار کے لئے اعتزاز احسن جیسا قابل آدمی ن لیگ کے پاس بھی نہیں ہے،نوازشریف کی وکلا تحریک میں اعتزاز احسن کا بڑا کردار تھا اور ن لیگ کا اعتراض سمجھ سے بالا تر ہے۔
منظور وسان نے بتایا کہ بڑی گاڑیاں نیلام کرکے چھوٹی گاڑیاں رکھنا اچھا قدم ہے، کل کوئی باہر سے وی آئی پی آئے اور اس کے لئے بڑی گاڑی لانی ہوتو خان صاحب کیا کریں گے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم پرانی تنخواہ پر کام کرے گی، ایم کیو ایم کی مجبوری ہے وفاقی حکومت سے جڑے رہنا کیوں کے وفاق میں رینجرز ہے۔