اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اسدقیصر نے انہیں عہدہ سنبھالنے اور عید کی مبار ک باد پیش کی ۔ وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ملاقات میں قومی اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو نئے پاکستان کی اسمبلی سے بہت توقعات ہیں، اسمبلی کے اخراجات میں ممکنہ حد تک کمی کی جائے، اسپیکر اسد قیصر نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل اور اسمبلی کے امور کار بہتر طریقے سے چلانے کی کوشش کریں گے۔