(ن) لیگ کے دور میں بننے والے میٹرو منصوبوں کی چھان بین کا فیصلہ

وفاق کے زیر انتظام بننے والے لاہور میٹرو ٹرین اور کراچی گرین بس منصوبوں کی بھی تحقیقات کی جائیں گی، ذرائع

               
August 24, 2018 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور حکومت میں بننے والے ٹرانسپورٹیشن کے منصوبوں بالخصوص لاہور، راولپنڈی اور ملتان میٹرو منصوبوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے فیصلے کے بعد راولپنڈی، لاہور اور ملتان میٹرو بس منصوبوں کی ابتدائی لاگت اور مجموعی اخراجات کا آڈٹ ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کے حوالے سے بھی رپورٹس حاصل کی جائیں گی، لاہور میں میٹرو ٹرین اور کراچی میں گرین بس منصوبے کی بھی تحقیقات ہوں گی۔
وزارت خزانہ آج وفاقی کابینہ سے اس حوالے سے منظوری حاصل کرے گی۔