اسلام آباد:چیئرمین واپڈامزمل حسین نےوفاقی وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیارسے ملاقات کی ،ملاقات میں چیئرمین واپڈانے وفاقی وزیر کو ملک میں جاری توانائی اورآبی منصوبوں پربریفنگ دی ۔
اطلاعات کے مطابق دونوں رہنمائوں کی درمیان ہونے والی ملاقات میں دیامربھاشا،داسو،مہمنداورکرم تنگی ڈیم،رینی کنال،کچی کنال ،نرلانگ ڈیمزپرگفتگو بھی ہوئی ۔
اس موقع پر وفاقی وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار نے کہا کہ ہنگامی اقدامات نہ کیے توخشک سالی اورقحط جیسے مسائل ہوجائیں گے ،پاکستان کوآبی وسائل میں کمی کے حل کے لئے نئے ذخائرکی تعمیرکویقینی بناناہوگا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہاکہ توانائی بحران کوپائیداربنیادوں پرحل کرنے کی مربوط حکمت عملی تیارکریں گے،حکومت توانائی اورپانی کے شعبے میں درپیش چیلنجزسے مکمل طورپرآگاہ ہے۔