منرل واٹر کمپنیز کے واٹر ٹیکس نہ دینے پرچیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نےواٹر ٹیکس نہ دینے کا ازخود نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
منرل واٹر کمپنیز کی جانب سے واٹر ٹیکس نہ دینے سے متعلق کیس کی چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےسماعت کی اس موقع پر چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ اربوں روپے کا پانی مفت میں استعمال کر کے پیسے بنائے جا رہے ہیں، بتایا جائے کہ کمپنیاں پانی استعمال کرنے پر کتنا ٹیکس ادا کرتی ہیں؟۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے چاروں صوبائی حکومتوں اور چیف سیکرئٹریز سے10 روز میں جواب طلب کر لیا۔اس کے علاوہ عدالت نے پنجاب فوڈ اتھارتی سے پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کے معیار پر بھی 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔