صدراتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب

اجلاس 4ستمبر کی صبح 10 بجے ہوگاجس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے

               
August 24, 2018 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد: صدراتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق صدر مملکت کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ صدر مملکت کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا ہال پولنگ اسٹیشن کے طور پر استعمال ہوگا۔واضح رہے کہ صدراتی انتخابات کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کو نامز کیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی امیدوار ہیں۔