اسلام آباد:ملک سے لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کے دعوے کو پاور ڈویژن نے غلط قرار دے دیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاور ڈویژن نے سابقہ حکومت کے دعوے کو غلط قرار دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور شاہدخان عباسی نے ملک بھر سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاور ڈویژن حکام نے بجلی کی پیداوار اور لوڈشیڈنگ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ مکمل ختم کرنے کے دعوے درست نہیں، ڈسکوز کے 39 فیصد فیڈرز پر2 سے 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، سندھ، کے پی اور بلوچستان میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے عیدالاضحٰی پر لوڈشیڈنگ کانوٹس لیتے ہوئے استفسار کیا کہ چھٹیوں کے باوجود لوڈشیڈنگ کرکے عوام کوتکلیف کیوں دی گئی؟۔