کراچی: پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہو نےپر انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں اور عمران خان کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔
عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام مجھے اپنے درمیان پائیں گے، سندھ کی ترقی میری اولین ترجیح ہوگی،
انہوں نے کہاکہ میں پیر کے دن گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھاؤں گا اور مسائل کے حل کے لیے وفاق اور صوبے میں پُل کا کردار ادا کروں گا۔
انہوں نےمزید کہا کہ تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں اور وفاق سے سندھ کے لیے خصوصی فنڈز لوں گا، کراچی پیکج سے شہریوں کے مسائل بھی حل کریں گے۔