اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے کہاکہ اللہ کا قانون ہے کہ بدعنوان آدمی کچھ دن بچتا ہے لیکن آخر کار پکڑا جاتا ہے۔
لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ’جو واقعات پاکستان میں بدعنوانی کے ہوئے ہیں تو یہ اللہ کا قانون ہے کہ آدمی کچھ دن بچتا ہے لیکن آخر کار پکڑا جاتا ہے‘۔
انہوں نے کہاکہ میں تو ہمیشہ سے احتساب کا قائل رہا ہوں لیکن احتساب اچھا ہونا چاہیے۔
نواز شریف سے ملنے سے متعلق سوال پر صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے اسپتال میں ملنے کے لیے جانا چاہتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ لندن میں کلثوم نواز کی عیادت کے لیے بھی جاؤں گا۔