اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے الوداعی ملاقات کی ۔
سبکدوش ہونے والے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے پاکستان میں فرائض کی انجام دہی کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا ہےاور کہا کہ وہ پاکستانیوں کی محبت اور میزبانی کو بھلانہیں پائیں گے۔
اپنے بیان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ انہیں واشنگٹن میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں تاہم 2015 سے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران یہاں کے لوگوں کی محبت ان کے ساتھ رہے گی۔