چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں1 ارب 21کروڑ82 لاکھ سے زائد رقم جمع

لاہور:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے ایک فنڈ قائم کیا تھا اور ابتدائی طور پر انہوں نے خود اس میں 10لاکھ روپے جمع کروائے تھے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک میں بجلی اور پانی کی کمی کے پیش نظر دو ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا جس کے لئے انہوں نے پاکستانی عوام سے ڈیم فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی تھی ،جس میں ملک بھر کی عوام اور ادارے بھرپور حصہ لے رہی ہیں ۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی باتیں پاکستانی عوام کے دل میں گھرکر گئی اب اس میں اتنی رقم جمع ہو گئی کہ آپ کا دل بھی خوش ہو جائےگا،اب تک کی اعداد و شمار کے بعد ڈیم فنڈز میں ایک ارب اکیس کروڑ بیاسی لاکھ سولہ ہزار ایک سو چودہ روپے(1,218,216,114) جمع ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک پاک فوج، خیبرپختونخوا حکومت، سپریم کورٹ سٹاف،نیب ، پیمرا اور دیگر ادارے اپنی تنخواہوں سے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں چندہ جمع کروا چکے ہیں۔