اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق سپیکرایازصادق اورخورشیدشاہ سے لگ الگ ملاقاتیں کی ،ملاقاتوں میں قومی اسمبلی اجلاس اچھےطریقے سے چلانے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں نے ملاقاتیں کی ،ملاقاتیں کرنے والوں میں سابق سپیکر ایاز صادق اور خورشد شاہ شامل ہیں ،اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ایوان کی کارروائی تمام جماعتوں کی مشاورت سے چلائی جائےگی،ملکی اقتصادی حالات کومستحکم بناناحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،تمام ہمسایہ ممالک کےساتھ تعلقات کو بہتر بنایاجائے گا،ملکی خارجہ پالیسی کوقومی اورعوامی امنگوں کے ہم آہنگ بنایاجائےگا،اسلام آباد:پانی کی کمی کے مسئلے کواتفاق رائے سے قابو پایا جاسکتاہے۔