عمران خان نمازی اور پرہیزگارآدمی ہیں۔ فواد چوہدری

 

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان نمازی آدمی ہیں اور اکثر میٹنگ چھوڑ کر نماز ادا کرنے چلے جاتے ہیں، اگر وہ حالت نمازمیں تصویر نہیں بنوانا چاہتے تو بلاوجہ بات نہیں کرنی چاہئے۔

پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ عیدالضحیٰ پر عمران خان نے نماز پڑھی یا نہیں؟یہ عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے، اگر وہ نماز عید پڑھنے کی تشہیر یا فوٹو نہیں چھپوانا چاہتے تو بلاوجہ بات نہیں کرنی چاہئے۔ عمران خان نمازی پرہیزگار آدمی ہیں اور اکثراہم اجلاسوں سے اٹھ کرنماز پڑھنے چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی عقائد پر ہمیں اتنی اجازت ہونی چاہئے اور اتنا دل بھی بڑا ہونا چاہئے کہ وزیراعظم اپنے معاملات اور عقائد کے مطابق زندگی گزار سکیں۔