اسلام آباد: حکومت نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اورنگزیب حق کو تبدیل کرکے ڈاکٹر اعجاز منیر کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ تعینات کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے ڈی ایم جی کے افسر اورنگزیب حق کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کے عہدے سے تبدیل کردیا گیا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔
ڈاکٹر اعجاز منیر اس سےپہلے سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن کے عہدے پر کام کررہے تھے۔ڈاکٹر اعجاز منیر کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ سے ہے،ان کا تعلق فیصل آباد سے ہے اوروہ18 مئی 2023 ءکو ریٹائر ہوں گے،وہ چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر بھی رہ چکے ہیں۔
اس کے علاوہ سیکریٹری شماریات طارق محمود پاشا کوسیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ،سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان محمود ایوب شیخ کو سیکریٹری شماریات تعینات کردیا گیا۔سیکریٹری پیٹرولیم محمد جلال سکندر سلطان کو سیکریٹری سفیران اور میاں اسد حیا الدین سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کردئیے گئے۔جبکہ سیکریٹری کیڈ ثاقب عزیزکو سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن اور محمد طارق کوجوائنٹ سیکریٹری وزیر اعظم آفس تعینات کردیاگیا۔