لاہور :سیکریٹری جنرل متحدہ مجلس عمل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کا 3 رکنی وفد 25اگست کو مری میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے25 اگست کو مری میں اپوزیشن جماعتوں کی بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرس میں شرکت کے لئے متحدہ مجلس عمل نے 3 رکنی وفد تشکیل دے دیا ہے جس کی تصدیق ایم ایم اے کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کرتے ہوئے کہا کہ وفد میں صدر متحدہ مجلس عمل مولانا فضل الرحمن ،سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اور سیکریٹری اطلاعات مولانا اویس احمد نورانی شامل ہوں گے ۔
دوسری طرف مولانا فضل الرحمن نے آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر مشاورت کیلئے متحدہ مجلس عمل کا اجلاس 26اگست کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے ۔