کراچی: انٹر پاس گورنر پی ایچ ڈی وائس چانسلرز پر حکم چلائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد گورنر سندھ ایف اے پاس ہیں۔نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کے چانسلر بھی ہوں گے،جس کے بعد ایک ایف اے پاس گورنر پی ایچ ڈی وائس چانسلر پر حکم چلائیں گے۔
ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت منصب سےمطابقت نہیں رکھتی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نےعمران اسماعیل کو باضابطہ طور پرگورنر سندھ مقرر کردیا ہے ۔کابینہ ڈویژن نے نئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی عہدے پر تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، عمران اسماعیل بحیثیت گورنر سندھ 27اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
یا درہے کہ نامزد گورنر عمران اسماعیل نےالیکشن کمیشن میں اپنی تعلیمی قابلیت انٹرپاس ظاہرکی تھی۔انہوںنے پی ایس111سےکاغذات نامزدگی میں تعلیم انٹردرج کی تھی۔