لاہور:وزیراعظم عمران خان نے سادگی اپنانے کیساتھ ساتھ اپنے وزراءاور دیگر رہنماؤں کو بھی اس پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اپنے قائد کی ہدایت پر عمل پیرا نظر آرہےہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوہدری سرور نےایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ”میں محمد سرور بطور نامزد گورنر پنجاب آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ کسی قسم کا پروٹوکول اور تنخواہ نہیں لوں گا۔
میں تمام نجی اخراجات اپنی جیب سے ادا کروں گا۔ میں قوم کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کروں گا۔ میں بطور گورنر عوامی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کروں گا۔“