کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی افواہیں مسترد کرتےہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن اور تصاویر جعلی ہیں، پاکستان میں کرنسی نوٹ تبدیل نہیں کیے جا رہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی افواہیں زیر گردش ہیں کہ عمران خان کے حکومت سبنھالنے کے بعد وزیر خزانہ اسد عمر نے 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے اور 50 سے لیکر ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔