اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ بچوں کو تعلیم اور ہنر سے لیس کیے بنا آگے بڑھنا ، ملک کا نام روشن کرنا ناممکن ہے،ملکی آبادی کا ایک بڑا حصہ نوجوان ہے۔
اسلام آباد میںوزارت تعلیم کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ ہم نے اب تک جو کچھ تعلیم کے میدان میں نہیں کیا وہ سب فوری کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دو کروڑ سےزائد بچے جوا سکولوں سے باہر ہیں انہیں صوبائی حکومتوں ،گلگت بلتستان اور کشمیر کی قیادت کے ساتھ مل کر تعلیمی اداروں میں لانا ہوگا۔
شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ اس نوجوان نسل کو بہترین تعلیمی ماحول اور سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ جو طبقہ اب بھی تعلیمی اداروں سے باہر ہے اس کو اسکولوں تک لانے اور ان کا مستقبل محفوظ بنانے کو ہر صورت ممکن بنایا جاے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت کے ماتحت تمام اداروں کا دورہ کر کے ان کمزوریوں پر قابو پانے کے ساتھ محکمے میں موجود خالی آسامیوں پر بھی میرٹ کے مطابق بھرتیاں یقینی بنائی جائیں گی ۔