راولپنڈی:پاک بھارت افواج نے شنگھائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام ’’امن مشن ‘‘ کے تحت تاریخ میں پہلی بار مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا ہے۔
روس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت امن مشقوں کا آغاز ہوگیا،جس میں 8 رکن ملکوں کے 3 ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔روس میں شروع ہونے والی مشقوں میں پاکستان اور بھارت کے فوجی دستے بھی شریک ہیں۔پاکستانی دستے میں 80 جبکہ بھارتی دستے میں 200 فوجی امن مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
امن مشقوں میں چین کے دستے کی تعداد 600 سے زائد ہے۔ان کے علاوہ امن مشقوں میں ایس سی او کے رکن ممالک روس، کرغستان ، قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان کے فوجی دستے بھی حصہ لیں گے۔امن مشقیں 29 اگست تک جاری رہیں گی۔