اسلام آباد: فاٹاسے منتخب ہونے والے 3 سینیٹرز نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق فاٹا سے سینیٹر اورنگ زیب خان، سینیٹر سجاد طوری اور سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے نے بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئےپارٹی منشور پر اعتماد کا اظہارکیا اور تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا، اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی ملک میں حقیقی تبدیلی لائے گی ۔
وزیراعظم عمران خان نے فاٹا سے منتخب سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک، سینیٹر حاجی فدا اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی موجود تھے ۔