کراچی : اپوزیشن جماعتوںنے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہےتاہم اعتزاز احسن کے نام پر ڈیڈلاک برقرار ہے ، متفقہ صدارتی امیدوار لانے کی اپوزیشن جماعتوں کی کوششوں میں پیپلزپارٹی کا پیش کردہ اعتراز احسن کا نام رکاوٹ بن گیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ ہماری جماعت کواعتزازاحسن کے نام پراعتراض ہے، اعتزازاحسن کا پاناماکیس کے حوالے سے موقف رہا ہےاور اس حوالے سےہم نے پیپلزپارٹی کو آگاہ کردیا ہے، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ہو۔محمد زبیر نے وزیراعظم کے انتخاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو ایشوز تھے تو اعتزاز احسن کے حوالے سے ہمارے بھی تحفظات ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کامیاب ہوتی ہے تو انھیں مبارک باد دیں گے، اپوزیشن صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوتی ہے، تو ہمیں مبارک باددی جائے۔