لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہےکہ عمران خان کا100 دن کا پلان ان کے ماضی کی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں ہو گا،قوم حکومت کے 100 دن کے پلان پر عملدرآمد کی منتظر ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ حکومتی معاملات چلانا اس نا تجربہ کار حکومت کے بس کا روگ نہیں ،یہ سیاسی انتقام میں ڈوبا ہوا ٹولہ ہے جو بہت جلد منہ کے بل گرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ووٹ چور حکومت کس منہ سے انصاف اور میرٹ کی بات کرتی ہے ؟مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ،سادگی اور کفایت شعاری کا ڈھنڈورا پیٹنے والے صرف زبانی جمع خرچ کر رہے ہیں ،ان کا عمل ہی ان کی باتوں کی نفی کر رہا ہے ۔