اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے اب کسی بھی شخصیت کو ائیرپورٹ پر پروٹوکول نہیں دیا جائے گا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن نے نئے احکامات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے اب کسی بھی شخصیت کو ائیرپورٹ پر پروٹوکول نہیں دیا جائے گا۔
اگر ایف آئی اے کے کسی افسر یا اہلکار نے پروٹوکول دیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نئی احکامات کی خلاف ورزی پر شفٹ انچارج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن ذمہ دار اور جواب دہ ہوں گے۔