رینجرز اور ایف آئی اے کا انور مجید کی شوگر مل پر چھاپہ

سکھر: رینجرز اور ایف آئی اے نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے مالک انورمجید کی کھوسکی شوگرمل پر چھاپہ مارا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کھوسکی ٹاؤن میں واقع شوگر مِل پر ایف آئی اے کی 2 اور رینجرز کی 7 گاڑیاں پہنچیں۔ چھاپے سے قبل مِل کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے۔
چھاپا مار ٹیم کے ہمراہ سندھ بینک کا عملہ بھی موجود تھا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے شوگر مل کے ریکارڈ روم کی تلاشی لی اور دستاویزات کی چھان بین کی۔
اس موقع پر ریکارڈ روم کے گرد اہلکار تعینات رہے اور کسی کو قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔