اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق امریکی نائب صدر جان مکین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جان مکین کے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جان مکین نے بطور چیئرمین آرمڈ سروسز کمیٹی پاک امریکا تعلقات بہتر بنائے، انہوں نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون پر زور دیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سینیٹر جان مکین کی کمی پاکستان میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔