اسلام آباد:ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے کہا ہے کہ امیرخان جوگیزئی کوگورنربلوچستان بنانے کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں،امیر خان جوگیزئی کوگورنربلوچستان کاعہدہ دینامحض تجویزتھی،حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے امیرخان جوگیزئی کے حوالے سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ امیرخان جوگیزئی کوگورنربلوچستان بنانے کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں،انہیںگورنربلوچستان کاعہدہ دینامحض تجویزتھی۔
وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امیرمحمدسے متعلق بعض شواہدکی بناپرتجویزپرپیشرفت نہیں ہوئی،لٰہذاان کا نام گورنر بلوچستان کے عہدے سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
اضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کو گورنر بلوچستان نامزد کردیا تھا تاہم نیب میں جاری انکوائری کے باعث ان کی نامزدگی پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے تھے۔
ڈاکٹر امیر جوگزئی کیخلاف نیب کی تحقیقات جاری ہیں، ان پر کڈنی سینٹر کوئٹہ کیلئے زائد قیمت پر مشینری خریدنے کا الزام ہے جب کہ ان کیخلاف 2015 میں کیس دائر ہوا، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کے خلاف ایک یا دو ماہ میں ریفرنس دائر کر دیا جائے گا۔