لاہور: ملک کے معروف وکیل اور تحریک پاکستان کے اہم ترین کارکن ایڈووکیٹ احمد سعید کرمانی انتقال کرگئے۔
والد کے انتقال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے سینیٹرآصف کرمانی نے کہاکہ ان کے والد طویل علالت کے بعد 26 اگست کی صبح انتقال کرگئے۔
خیال رہے کہ احمد سعید کرمانی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما تھے اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے معاون بھی تھے۔
معروف وکیل 1960 کی دہائی میں مسلم لیگ کے صدر کے عہدے پر بھی اپنی خدمات انجام دیں، بعدازاں انہوں نے نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
احمد سعید کرمانی 1957 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل بنے، اور اپنی ریٹائرمنٹ تک یہاں خدمات انجام دیں۔
احمد سعید کرمانی کی نمازِ جنازہ لاہور کے بہاولپور روڈ پر واقع عید گاہ میں ادا کی جائے گی جبکہ انہیں میانی صاحب قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔