راولپنڈی: اسامہ بن لادن کے خلاف ہونے والے ایبٹ آباد آپریشن کے مرکزی کردارشکیل آفریدی کواڈیالہ جیل سے ساہیوال جیل منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سیکورٹی وجوہات کے باعث ساہیوال جیل منتقل کردیا گیاجبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ دہشتگردوں سے تعلقات کے جرم میں عدالت نےشکیل آفریدی کو33 سال قید کی سزاسنا رکھی ہے،اس کے علاوہ شکیل آفریدی پرامریکی سی آئی اے کی معاونت اور اسامہ بن لادن کی مخبری کا الزام بھی ہے۔
شکیل آفریدی پہلے پشاور جیل میں قید تھے تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پرانہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔