کرک: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں جائیداد کے تنازعے پر مخالفین نے فائرنگ کرکے باپ اور تین بیٹوں کو قتل کردیاجبکہ بچوں کی ہلاکت کی خبر سن کر انکی ماں بھی دم توڑ گئیں۔
اطلاعات کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع کرک کے نواحی علاقے شاہ سلیم گڈی خیل میں جائیداد کے تنازعے پرمخالفین کی فائرنگ کی زد میں آکر باپ اپنے تین بیٹوں سمیت جاں بحق، جبکہ شوہر اور بیٹوں کی کی ہلاکت کی خبر سن کر ماں بھی دم توڑ گئیں۔
پولیس کے مطابق پاڑو خان نامی شخص اور اس کے 3 بیٹے قریبی رشتہ دار کے جنازے پر گئے ہوئے تھے کہ مخالفین نے موقع پا کر ان پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے نیتجے میں چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔