وزیراعظم کا ہفتےمیں2دن وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

August 26, 2018 · اہم خبریں, قومی
اسلام آباد:100 روزہ منشو ر پر فوری عملدرآمد کرانے کے لیےوزیراعظم نے ہفتے میں 2 دن وفاقی کابینہ کااجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہفتے میں دو دن منگل اورجمعہ کے روز اجلاس ہوا کرے گا۔

وزیراعظم ہاؤس نے فیصلے کی روشنی میں وزارتوں ،ڈویژنوں کوبروقت پریزنٹیشنز فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایجنڈے سے متعلق تمام پریزیٹیشنز وقت پر تیار کرلی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم  کی زیرصدارت  وفاقی کابینہ کے دواجلاس ہوچکے ہیں۔