اسلام آباد:پی ٹی آئی نے 23 رکنی پنجاب کابینہ کا اعلان کر دیا،علیم خان کولوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔وزیراعظم عمران کی زیر صدارت پنجاب کابینہ سے متعلق مشاورت کے لیے اہم اجلاس ہوا۔
نجی ٹی وی کے مطابق میاں محمود الرشید کو ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینرنگ کا قمدان دیا گیاہے،جبکہ حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کی وزارت سونپی گئی ہے۔
سمیع اللہ چوہدری کو وزیر خوراک پنجاب جبکہ فیاض الحسن چوہان کو پنجاب کا وزیر اطلاعات اور کلچر کا قلمدان دے دیا گیا۔ جبکہ مخدوم ہاشم بخت کو وزیر خزانہ پنجاب بنا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر ہمایوں سرفراز کو ہائر ایجوکیشن اور ٹورزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا قلمدان دیا گیا ہے
اس کے علاوہ راجہ راشد حفیظ کو ریونیو کی وزارت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق میاں اسلم اقبال کو پنجاب کا انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کا وزیر بنا دیا گیا جبکہ راجہ بشارت کو پنجاب میں قانون اور پارلیمانی امور کا وزیر بنا دیا گیا۔
اسی طرح ڈاکٹر یاسمین راشد کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر اور میڈیکیشن ایجوکیشن پنجاب کا قلمدان دیا گیا جبکہ مراد راس کو وزارت اسکول ایجوکیشن پنجاب کا قلمدان سونپ دیا گیا اسی طرح تیمور خان کو پنجاب کابینہ میں امور نوجوانان اور اسپورٹس کا وزیر بنا دیا گیا۔محسن لغاری کو وزیر ایریگیشن پنجاب کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق انصر مجید نیازی کو وزارت لیبر اور مین پاورپنجاب بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعظم نے پنجاب کابینہ کے لیے 30 ارکان اسمبلی کے انٹرویوز بھی کیے۔