راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں فورسز کی فائرنگ سے کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، امریکی نشریاتی ادارے”وائس آف امریکہ“ کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ امریکی نشریاتی ادارے ”وائس آف امریکہ“ نے غلط رپورٹنگ کی ر وایت برقرار رکھی ،
شمالی وزیر ستان میں فورسز کی فائرنگ سے کوئی شخص ہلاک یازخمی نہیں ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹن ضرار کے کورٹ مارشل کی کوئی یقین دہانی نہیں کر وائی گئی جبکہ حقائق جاننے کے لئے انکوائری کا حکم دیدیا گیاہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیر ستان کے لوگ امن پسند ہیں اور شمالی وزیر ستان میں امن کو ترجیح دیتے ہیں۔