صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کرائے دار کے بیٹے نے مالک مکان کی بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔جس سے لڑکی کے جسم کا 40 فیصد متاثر ہوا ۔ جبکہ پولیس نے کارروائی کر کے ملزم کر گرفتار کرلیا ہے اور دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق نیو پنڈ اسلام کالونی میں کرائے دار کے بیٹے نے گھر میں داخل ہو کر مالک مکان کی 20 سالہ بیٹی پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگیا۔
متاثرہ لڑکی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کے جسم کا 40 فیصد متاثر ہوا ہے۔
متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ کرائے دار گھر پر قبضے کرناچاہتے ہیں اور گھر خالی نہیں کر رہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تیزاب پھینکنے والے ملزم میر حسن کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم گل حسن مہر کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔