راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹر جان میک کین کے انتقال پراہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ۔جس میں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جان میک کین کے انتقال پراہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جان مکین جنگی ہیرو تھے انہوں نے عالمی سطح پر اپنے ملک کی بھرپور نمائندگی کی جب کہ جان مکین پاکستان کے دوست اور پاک امریکا کے درمیان اچھے تعلقات کے حامی تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹر جان مکین دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے جب کہ جان مکین نے گزشتہ روز معالج کو اپنا علاج کرنے سے روک دیا تھا۔