پاکپتن: وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کوناکے پر روکنے والے ڈسٹرکٹ پولیس افسر کا ٹرانسفر کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات 23 اگست کو خاور مانیکا کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہ رکے، لیکن جب پولیس نے ان کی کار کو روکا تو انہوں نے غلیظ زبان استعمال کی،واقعے کے بعد پنجاب حکومت نے ریجنل پولیس افسر (آر پی او) اور ڈی پی او رضوان گوندل کو جمعہ 24 اگست کو طلب کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق رضوان گوندل کو خاور مانیکا کے ڈیرے پر جاکر معافی مانگنےکا حکم دیا گیا، تاہم ڈی پی او رضوان نے یہ کہہ کر معافی مانگنے سے انکار کردیا کہ اس میں پولیس کا کوئی قصور نہیں۔