گوادر میں شدید نوعیت کا زلزلہ،لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئی
زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.9ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز گوادر سے 70کلو میٹر مشرق میں تھا
August 27, 2018 · قومی
گوادر: بلوچستان کے تین اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.9ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز گوادر سے 70کلو میٹر مشرق میں تھا ۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے ۔