کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیاہے۔
گورنر ہائوس میں حلف برداری تقریب ہوئے جس میں وزیراعلیٰ سندھ اور دیگرصوبائی وزیر بھی شریک ہوئے جہاں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے گورنر سندھ سے عہدے کا حلف لیا۔
خیال رہے کہ حلف اٹھانے کے بعد عمران اسماعیل سندھ کے 33 ویں گورنر بن گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بطور گورنر سندھ حلف اٹھانے سے قبل عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی کے نام استتعفیٰ بھیجا جو رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے سیکریٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کرایاتھا۔