اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثاراور چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے درمیان ملاقات ہوئی ، جس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے چیئرمین نیب کو تحقیقات پبلک نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
نیب اعلامیئے کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کے خلاف تحقیقات ریفرنس دائر ہونے تک پبلک نہ کی جائیں، اس وقت تک تحقیقات کو خفیہ رکھیں تاکہ بعد میں کسی کے لئے شرمندگی کاباعث نہ بنے۔