آصف علی زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،حمایت کی درخواست

اعتزاز احسن کانام واپس لے کر میری حمایت کی جائے، سربراہ جے یو آئی ف کی آصف زرداری سے درخواست

               
August 27, 2018 · اہم خبریں, قومی

اسلام آ باد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر سے اعتزاز احسن کو دستبردار کرانے کی درخواست کی ۔

مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے صدارتی انتخاب میں حمایت کی بھی درخواست کی اور کہاکہ اعتزاز احسن کا نام واپس لے کر میری حمایت کی جائے۔