اسلام آباد:تحریک انصاف کی نئی حکومت نے دفتر خارجہ کے حکام کو پریشان کرکے رکھ دیا،دفترخارجہ حکام امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ٹیلی فون کال وصول کرنےاوربھارتی ریاست کیرالہ کے سیلاب زدگان کی امداد کی پیشکش کے حوالے سے لاعلم ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ اس بات سے بھی لا علم ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کی کال وزیراعظم عمران خان نے کیوں سنی اور اس حوالے سے فیصلہ کس نے کیا ؟۔
وزیراعظم عمران خان نے کیرالہ کے سیلاب زدگان کی امداد کی پیشکش بھی دفتر خارجہ سے مشاورت کے بغیر کی جبکہ بھارت پہلے ہی سرکاری طور پر کئی بڑے ملکوں سے امداد نہ لینے کا اعلان کرچکا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے عہدہ سنبھالتے ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مبارک باد کے خط کی غلط تشریح کی،ان کے پہلے بیان پر ہی وزارت خارجہ کو وضاحت دینا پڑی۔