کوئٹہ:خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت کی کابینہ کے بعد بلوچستان حکومت کی 10 رکنی کابینہ نےبھی حلف اٹھالیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس بلوچستان میں ہوئی جس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے 10 رکنی کابینہ سے حلف لیا،اس موقع پروزیراعلیٰ جام کمال، اراکین اسمبلی اور دیگر قبائلی و سیاسی رہنمابھی موجودتھے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی 10 رکنی کابینہ میں زمرک خان اچکزئی، نور محمد دمڑ، نواب زادہ طارق خان مگسی،عارف محمد حسانی، سرفراز چکڑ ڈومکی،میر ضیاءلانگو، ظہور احمد بلیدی، نصیب اللہ مری، سلیم احمد کھوسہ اور سردار صالح بھوتانی شامل ہیں تاہم انہیں تاحال قملدان نہیں سونپے گئے۔