ڈی پی او کو ہٹانے کے معاملے سے کو ئی تعلق نہیں :خاور مانیکا

 

لاہور: بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور ماینکا ڈی پی او کو ہٹانے کے معاملے پر سامنے آگئے۔ خاور مانیکا نے کہا ہےکہ میرا ڈی پی او کو ہٹانے کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، یہ واقع ہو ہی نہیں ہے،میرانام لے کر مجھے بدنام کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکپتن میں خاورمانیکا کونا کے پرروکنے کی وجہ سے ڈی پی او رضوان گوندل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نئی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والی نئی حکومت پر خوب تنقید کی،تاہم بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور ماینکا نے اس واقعے کو جھوٹ کا پلندہ اور پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ میرا ڈی پی او کو ہٹانے کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، میرانام لے کر مجھے بدنام کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے سے پی ٹی آئی یا پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔48 گھنٹے میں ازسر نو تحقیقات کرکےحقائق منظرعام پرلائیں گے۔