اعتزاز احسن کو حکومتی امیدوار کو فائدہ پہنچانے کیلئے لایا گیا۔رانا ثنا

 

لاہور :مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ اعتزاز احسن اپوزیشن کے امیدوار نہیں ، ان کو حکومتی امیدوار کو فائدہ پہنچانے کے لئے لایا گیاہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ اعتزاز احسن ہر حال میں الیکشن لڑیں گے ۔پیپلز پارٹی اپوزیشن نہیں ہے ،اپوزیشن ہم ہیں یا ہمارے ساتھ ایم ایم اے ہے ۔ پیپلز پارٹی کبھی بھی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کرے گی ۔

اگر وفاق سندھ میں پیپلز پارٹی کو سہولیات دے گا تو وہ اپوزیشن نہیں کرے گی اور اگر وفاق ان کو سندھ میں تنگ کرے گا تو پھر وہ اپوزیشن کے ساتھ چلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن کو حکومتی امیدوار کو فائدہ پہنچانے کیلئے لایا گیاہے ۔اعتزاز احسن اپوزیشن کے امیدوار نہیں ہیں، وہ جس کے امیدوار ہیں ا س کے بارے میں قمر زمان کائرہ کو پتہ ہے ۔