عمران خان کا مختصر نام  استعمال کیاجائے، نوٹیفکیشن جاری

 

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری رابطہ کاری میں ان کے پورے نام عمران احمد خان نیازی کے بجائے مختصر نام عمران خان استعمال کیا جائے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ان ہدایات کی پیروی کیلئے تمام متعلقین کو آگاہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا نام عمران احمد خان نیازی ہے جو ان کی سرکاری دستاویزات پر درج ہے تاہم وہ اپنے مختصر نام عمران خان سے مشہور ہیں اسی لیے ان کی جانب سے ان کا یہی نام استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔