اگر کوئی مسافر بغیر ویکسی نیشن کے شناخت ہواتو عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔فائل فوٹو
اگر کوئی مسافر بغیر ویکسی نیشن کے شناخت ہواتو عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔فائل فوٹو

ریلوے میں سیاسی بنیادپر تعینات افسران کی کنارہ کشی

 

لاہور: ریلویز کے ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فرحان عبادت یار نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ ریلوے میں سیاسی بنیاد پرتعینات افسران کنارہ کشی اختیار کرنے لگے، فرحان عبادت یار کا عہدہ چھوڑنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔نجم ولی خان نے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا تاہم ڈائریکٹر لیگل اور مارکیٹنگ ڈائریکٹرز ابھی تک اپنے عہدوں پر براجمان ہیں۔

 

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےڈاکٹر فرحان عبادت یار سمیت ریلوے میں 4 ڈائریکٹر تعینات کیے تھے جس میں سے ڈاکٹر فرحان عبادت یار کو ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس کے شعبہ کا ڈائریکٹر بنایا گیا تھا جبکہ نجم ولی خان کو ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ مقرر کیا گیا تھا۔ لیگل برانچ اینڈ مارکیٹنگ برانچ کے2 ڈائریکٹرز بھی تعینات کیے گئے تھے۔