کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 329ججاج کرام کو لیکر سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئی۔پرواز کی آمد پر پی آئی اے اعلیٰ حکام نے حجاج کا استقبال کیا۔
پی آئی اے کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے حجاج کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور انہیں مبارکباد بھی دی گئی۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جدہ اور مدینہ سے خصوصی اور شیڈول پروازیں چلائی جا رہی ہیں جن کے ذریعے 68 ہزار سے زائد حجاج کو وطن واپس لایا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حجاج کو اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد پہنچایا جائے گا۔
دوسری جانب نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 417 سے 220 حجاج کو لے کر لاہور پہنچی۔
ترجمان پی آئی آے کے مطابق حجاج کی واپسی کے لیے فلائٹ آپریشن 25 ستمبرتک جاری رہے گا۔