اسلام آباد :سابق وزیراعظم نوازشریف نے پیپلزپارٹی کیساتھ مزید نہ چلنے اور پی پی کو تحریک انصاف کا بغل گیر بچہ قراردینے کی خبرکی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب ریفرنسزکی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل سے پانچویں مرتبہ خصوصی طور پراسلام آباد کی احتساب عدالت لایا گیا۔ دوران سماعت صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نوازشریف نے خود سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات نہیں کی لیکن آج کے اخبار میں میرے نام سے بیان لگا دیا گیا ہے۔
عدالت سے واپسی پرنواز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی کے موجودہ رویے پر کیا کہیں گے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں ابھی اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔
واضح رہے کہ ایک اخبار میں نواز شریف سے منسوب ایک بیان شائع ہوا ہے جس میں پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی کا بغل بچہ قراردیا گیا ہے