کراچی:منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارملزمان انورمجید اورعبدالغنی مجید کوعدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیاگیا۔
کراچی کی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیس کا تفتیشی افسر کہاں ہے؟جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے جواب میں بتایا کہ تفتیشی افسر مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکا ہے لیکن سیکنڈ تفتیشی افسر آیا ہے۔
اس موقع پر ایف آئی اے نےعدالت کو بتایا کہ ملزمان سے تفتیش ہوچکی ہے لہٰذا عدالتی ریمانڈ پر بھیجا جائے جس پرعدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے انورمجید اور صاحبزادے عبد الغنی مجید کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔