اسلام آباد: این آر او مقدمے میں سابق صدر آصف زرداری نےاپنا بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرا دیاجس میں انہوں نے کہاکہ پاکستان سے باہر میری کوئی جائیداد نہیں اور ناہی کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے سپریم کورٹ میں ایک صفحے پر مشتمل بیان حلفی جمع کرایا جس میں لکھا گیا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ پاکستان سے باہر میری کوئی منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد نہیں، میرا کوئی بینک اکاؤنٹ پاکستان سے باہر نہیں، اور میں نے اپنے بیان میں جو بات کی ہے اس پر قائم ہوں۔